۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ مراسم شهادت امام جعفر صادق(ع) در بندر دیّر

حوزہ/ ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ نے کہا:محبت اہلبیت (ع) ایک عظیم سرمایہ ہے، لہذا ہمیں چاہئے کہ محبت اہل بیت علیہم السلام پر گامزن رہتے ہوئے ان کی اطاعت اور پیروی بھی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں منعقد ایک مجلس عزا سے خطاکرتے ہوئے کہا:شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی ایک بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ ان کی شہادت پر غم مناتے ہیں اور ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، لہذا آپ کا اس عزا میں شرکت کرنا شیعہ ہونے کی ایک علامت ہے۔

امام جمعہ شہر دیر نے محبت اہل بیت علیہم السلام کو ایک عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا: محبت اہلبیت (ع) ایک عظیم سرمایہ ہے، لہذا ہمیں چاہئے کہ محبت اہل بیت علیہم السلام پر گامزن رہتے ہوئے ان کی اطاعت اور پیروی بھی کریں۔

انہوں نے مزید کہا:اگر آپ واقعی معنوں میں خدا سے محبت کرتے ہیں اور آپ نے اس محبت کو اطاعت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اطاعت اہل بیت علیہم السلام کے ذریعے ثابت کردیا تو یہ محبت صرف ایک طرفہ محبت نہیں ہے بلکہ دوطرفہ محبت ہے اور آپ بھی محبوب خدا ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے کہا : اگر انسان اہل بیت علیہم السلام سے سچی اور واقعی محبت کرتا ہے تو ا سکے کردار سے بھی یہ محبت ظاہر ہوگی اور انسان اہل بیت (ع) کی کو اپنا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے ان کے فرامین پر عمل کرے گا اور ان کی راہ پر گامزن ہوگا، آج کی شب امام صادق علیہ السلام کی شہادت کی شب ہے لہذا ہمیں اپنی زندگی میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .